مولانا فضل الرحمان کا اے پی سی کا ٹھیکہ ایسے فلاپ ہوگا جیسے ایم ایم اے کی کشتی ڈوبی :فردوس عاشق اعوان

مولانا فضل الرحمان کا اے پی سی کا ٹھیکہ ایسے فلاپ ہوگا جیسے ایم ایم اے کی کشتی ...
مولانا فضل الرحمان کا اے پی سی کا ٹھیکہ ایسے فلاپ ہوگا جیسے ایم ایم اے کی کشتی ڈوبی :فردوس عاشق اعوان

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ مولانا کا اے پی سی کا ٹھیکہ ایسے فلاپ ہوگا جیسے ایم ایم اے کی کشتی ڈوبی ، دو لو گ اپنی کرپش بچانے کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کواستعمال کررہے ہیں

جیونیوز کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے مولانا کا اے پی سی کا ٹھیکہ ایسے فلاپ ہوگا جیسے ایم ایم اے کی کشتی ڈوبی ، دو لو گ اپنی کرپش بچانے کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کواستعمال کررہے ہیں جن کی وجہ سے مسائل ہوئے ، وہ کیسے ملک و قوم کو مسائل سے نکال سکتے ہیں؟مسائل پیدا کرنیوالوں کاحل دینے کی بات کرنا قوم کے ساتھ سنگین مذاق ہے ۔

انہوں نے کہا کہ جب ان کے ذاتی مفادات کو خطرہ ہوتاہے توجمہوریت کی باتیں کرنے لگتے ہیں، جمہوریت کی باتیں کرنیوالوں کے منہ سے حکومت گرانے کی باتیں کونسی سی جمہوریت ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ افطار ڈنر پر ایک دوسرے کو این آر او دینے کی منصوبہ بندی کی گئی ۔

مزید : اہم خبریں /قومی