سٹی ٹریفک پولیس کے زیر اہتمام مال روڈ پرروزہ دارمسافروں میں افطاری اور بچوں میں تحائف تقسیم

سٹی ٹریفک پولیس کے زیر اہتمام مال روڈ پرروزہ دارمسافروں میں افطاری اور بچوں ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر)سی ٹی او لاہور کی ہدایت پر سٹی ٹریفک پولیس نے ٹیم کے ہمراہ مال روڈ پرروزہ دارمسافروں میں افطاری اور بچوں میں مختلف تحائف تقسیم کئے۔ اس موقع پر ٹریفک انسپکٹر ظہیر جنجوعہ ،اٹلس ہنڈا کی روڈ سیفٹی ٹیم،ٹریفک وارڈنز اور شہریو ں کی کثیر تعداد موجود تھی ۔ شاہراﺅں پرمسافروں کو افطاری مہےا کرنے کا مقصد پولےس عوام دوستی کے رشتے کو مضبوطی سے استوار کرنا ہے ۔مال روڈ پرسٹی ٹریفک پولیس کی شہریوں کو افطاری تقسےم کرنے کے ساتھ ساتھ خصوصی ٹریفک آگاہی مہم بھی روزانہ کی بنیاد پر جاری ہے۔ اس سلسلہ میں سٹرکوں پر مسافروں مےں افطاری کا سامان ، تحائف اور ٹریفک آگاہی پمفلٹس تقسےم کئے جارہے ہیں اور ساتھ ساتھ ٹریفک قوانین کے بنیادی اصولوں کی پابندی کے بارے میں بھی زیادہ سے زیادہ ایجوکیٹ کیا جارہا ہے۔

مزید :

علاقائی -