نارنگ منڈی،ننکانہ،کرنٹ لگنے سے گھریلو خاتون، رکشہ ڈرائیورہلاک
نارنگ منڈی،ننکانہ صاحب (نامہ نگار،ڈسٹرکٹ رپورٹر)نواحی گاﺅںلدھیکے میںتین بچوںکی ماں مشعل بی بی بجلی کاکرنٹ لگنے سے جاںبحق ہوگئی متوفیہ اپنے گھرمیںکام کاج کررہی تھی کہ اچانک الیکٹرونک واٹرپمپ شارٹ ہوجانے کے باعث کرنٹ لگنے سے بری طرح جھلس گئی اورمقامی ہسپتال میںدم توڑگئی۔مزید براںبجلی کا کرنٹ لگنے سے رکشہ ڈرائیور جاں بحق ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق نواحی گاﺅں چک وٹواں کا رہائشی رکشہ ڈرائیور22سالہ محمد ارشد گھر میں واٹر پمپ چلا کر رکشہ دھو رہا تھا کہ اچانک بجلی کا کرنٹ لگنے سے وہ موقعہ پر ہی دم توڑ گیا ۔