فیکٹری ایریا ،فیروزوالہ ،مریدکے اورشرقپور سے5 خواتین اغوا
فیروزوالہ (نمائندہ پاکستان )فیکٹری ایریا ،فیروزوالہ ،مریدکے اورشرقپورکے علاقوں میں پانچ خواتین اغوا۔بتایاگیاہے کہ ونڈالہ دیال شاہ میں منورنے ساتھیوں کی مدد سے محنت کش کی بیٹی(ع)کواغوا کرلیااور فرارہوگئے ۔نواحی گاﺅں بھوئیں وال میں اعظم علی نے دیگرساتھیوں کی مدد سے جواں سالہ شادی شدہ خاتون (ت)کو اغواکرلیا۔اکبرعلی نے دیگر ساتھیوں کی مدد سے محنت کش کی بیٹی(ق)کواغواکرلیااور فرارہوگئے ۔ملزمان زیورات اورنقدی بھی لے گئے ۔فیروزوالہ میں تین افراد نے جواں سالہ خاتون (ر)کواغواکرلیا،کوٹ عبدالمالک نے نوجوان نے ساتھیوں کی مدد سے اپنی سالی(ز)کواغواکرلیا ۔پولیس نے مقدمات درج کرلئے۔