آئندہ دو ماہ کے لئے مانیٹری پالیسی کا اعلان آج ہوگا

آئندہ دو ماہ کے لئے مانیٹری پالیسی کا اعلان آج ہوگا
آئندہ دو ماہ کے لئے مانیٹری پالیسی کا اعلان آج ہوگا

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) آئندہ دو ماہ کے لئے مانیٹری پالیسی کا اعلان آج ہوگا، گورنرسٹیٹ بینک رضا باقر کی صدارت میں مانیٹری پالیسی کا اجلاس ہوگا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سٹیٹ بینک آف پاکستان آج آئندہ دو ماہ کیلئے مانیٹری پالیسی کا اعلان کرے گا، گورنرسٹیٹ بینک رضا باقر کی صدارت میں مانیٹری پالیسی کا اجلاس ہوگا، پالیسی بیان مانیٹری پالیسی اجلاس کے بعد جاری ہوگا، پالیسی ریٹ اس وقت 10.75فیصد ہے،مالیاتی شعبہ پالیسی ریٹ میں 50 سے 125 بیسز پوائنٹس اضافے کے اندازے لگا رہا ہے۔

مزید : اہم خبریں /قومی /علاقائی /سندھ /کراچی