العزیزیہ ریفرنس، نواز شریف نے طبی بنیاد پر ضمانت کیلئے ایک بار پھر اسلام آبا د ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وزیراعظم نوازشریف نے العزیزیہ ریفرنس میں طبی بنیاد پر ضمانت کیلئے اسلام آبادہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد میاںنوازشریف نے العزیزیہ ریفرنس میں طبی بنیاد پر ضمانت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی۔نوازشریف نے وکیل خواجہ حارث کے ذریعے درخواست دائر کی ،درخواست میں چیئرمین نیب ،سپرنٹنڈنٹ جیل کوٹ لکھپت اوراحتساب عدالت کو فریق بنایا گیا ہے۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ڈاکٹروں کی رائے مطابق نوازشریف کی جان کو خطرہ ہے،تناﺅ کی کیفیت نوازشریف کی جان کیلئے خطرہ ثابت ہو سکتی ہے ،درخواست میں یوکے ،امریکا اور سوئٹزرلینڈ کے سپیشلسٹ کی رائے کو شامل کیا گیا ہے۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ ضمانت پررہائی سے نیب کاکیس متاثرنہیں ہوگا،اپیل کے فیصلے تک سزامعطل کردی جائے۔