سندھ ہائیکورٹ،متحدہ کے ٹارگٹ کلر سعید بھرم کی سزا کیخلاف اپیل مسترد

سندھ ہائیکورٹ،متحدہ کے ٹارگٹ کلر سعید بھرم کی سزا کیخلاف اپیل مسترد
سندھ ہائیکورٹ،متحدہ کے ٹارگٹ کلر سعید بھرم کی سزا کیخلاف اپیل مسترد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)سندھ ہائیکورٹ نے متحدہ کے ٹارگٹ کلر سعید بھرم کی عمر قید سزا کیخلاف اپیل مسترد کردی ۔
تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں متحدہ کے ٹارگٹ کلر سعید بھرم کی سزا کیخلاف اپیل پر سماعت ہوئی،سندھ ہائیکورٹ نے سعید بھرم کی اپیل پر محفوظ فیصلہ سنادیا،عدالت نے مجرم کی سزا کیخلاف اپیل مستردکردی اور سزا برقراررکھنے کا حکم دیدیا۔
واضح رہے کہ ٹرائل کورٹ نے جرم ثابت ہونے پر مجرم سعید بھرم کو عمر قیدکی سزاسنائی تھی،مجرم سعید بھرم کا اعترافی بیان عدالت میں جمع کروایا جا چکاجس میں کہا گیا ہے کہ دہشتگردی کی ہدایت ندیم نصرت و دیگر نے جاری کیں،سعید بھرم کاکہنا ہے کہ صولت مرزا ،اجمل پہاڑی اور دیگرٹارگٹ کلر کے ہمراہ وارداتیں کیں۔