اسلام آبادہائیکورٹ نے چیئرمین ایف بی آرکی تعیناتی کےخلاف دائردرخواست پرسماعت درخواستگزار کے وکیل کو تیاری کی مہلت دیدی

اسلام آبادہائیکورٹ نے چیئرمین ایف بی آرکی تعیناتی کےخلاف دائردرخواست ...
اسلام آبادہائیکورٹ نے چیئرمین ایف بی آرکی تعیناتی کےخلاف دائردرخواست پرسماعت درخواستگزار کے وکیل کو تیاری کی مہلت دیدی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آبادہائیکورٹ نے چیئرمین ایف بی آر کی تعیناتی کیخلاف دائر درخواست پردرخواست گزار کے وکیل کو تیاری کیلئے وقت دیدیا۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آبادہائیکورٹ میں چیئرمین ایف بی آرکی تعیناتی کےخلاف دائردرخواست پرسماعت ہوئی،اسلام آبادہائیکورٹ کے جسٹس گل حسن اورنگزیب نے سماعت کی ۔وکیل درخواستگزار نے عدالت کے رو برو موقف اختیار کیا کہ پہلے بھی چیئرمین ایف بی آرسے متعلق ہائیکورٹ کافیصلہ ہے،جسٹس گل حسن اورنگزیب نے کہاکہ پہلے ایک افسرکوہٹایاتوانہیں بھی ہٹادیں؟وکیل درخواستگزار نے کہا کہ شبرزیدی کواعزازی چیئرمین لگایاگیاجوپاکستان سروسزمیں ممکن نہیں،آپ زوردے رہے ہیں کہ وہ تنخواہ بھی لیں؟عدالت نے درخواست گزارکے وکیل کوتیاری کیلئے وقت دےدیا۔