وزیراعلیٰ پنجاب کے سابق مشیر اکرم چودھری کو ایک او رعہدہ مل گیا

وزیراعلیٰ پنجاب کے سابق مشیر اکرم چودھری کو ایک او رعہدہ مل گیا
وزیراعلیٰ پنجاب کے سابق مشیر اکرم چودھری کو ایک او رعہدہ مل گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک،این این آئی) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے سابق مشیر اکرم چوہدری کو نئی ذمہ داری سونپ دی۔وزیر اعلیٰ پنجاب نے اکرم چوہدری کو ٹاسک فورس آن پرائس کنٹرول کا سربراہ مقرر کر دیا ہے۔ان کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

اکرم چوہدری کی سربراہی میں پرائس کنٹرول کمیٹی میں 13 ممبران کو شامل کیا گیا ہے،ان میں وزیر زراعت،وزیر خوراک،وزیر خزانہ،ایڈیشنل چیف سیکرٹری (ہوم)،سیکرٹری خوراک، سیکرٹری ٹرانسپورٹ،سیکرٹری انڈسٹریز،سیکرٹری زراعت،سیکرٹری لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ،اضلاعی کمشنرز،ایڈیشنل آئی جی پی (آپریشنز) پنجاب،ایڈیشنل آئی جی پی سپیشل برانچ شامل ہیں،جبکہ کوئی بھی شخص جو کہ کمیٹی کے مطابق اہلیت رکھتا ہو اسے منتخب کیا جا سکتا ہے۔

جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پرائس کنٹرول ٹاسک فورس 30 ستمبر2019 کو اپنی سفارشات پر مبنی رپورٹ حکومت پنجاب کو پیش کرے گی۔اس ضمن میں سیکرٹری صنعت ٹاسک فورس کے سیکرٹری بھی ہونگے،محکمہ صنعت کا ڈیپارٹمنٹ کمیٹی کو لاجسٹک سپورٹ فراہم کرے گا۔