سندھ کی اعلیٰ سیاسی شخصیت کے زیراستعمال گاڑی بھی بے نامی جائیداد نکلی
اسلام آباد ( آن لائن ) نیب حکام نے سندھ کی اہم سیاسی شخصیات کی لگژری گاڑیوں بارے بھی تحقیقات مکمل کرلی ہیں متعدد گاڑیاں بے نامی نکلی ہیں جن کے بارے میں ریفرنس تیار کیا جارہا ہے۔
سندھ کی اہم سیاسی شخصیت فریال تالپور نے ٹویوٹا لینڈ کروزر ماڈل 2017 ءبلیک کلر سید عنایت علی شاہ کے نام پر خرید کر استعمال کررہی ہیں بعد میں یہ گاڑی ماجد حسین کے نام پررجسٹرڈ کی گئی تھی اور گاڑی نمبر BG-5242 یہ گاڑی بھی بے نامی جائیداد ثابت ہوئی ہے نیب حکام نے بتایا کہ جب گاڑیوں کے بارے میں تمام سرکاری ریکارڈ چیک کیا گیا تو پتہ جلا کہ یہ گاڑی بھی بے نامی جائیداد میں سے ہے یہ گاڑی جاپان سے خریدی گئی تھی۔
نیب حکام نے بتایا کہ فریال تالپور کے زیر استعمال گاڑیوں کی ایک مکمل کھیپ تیار ہے جو بے نامی جائیداد ثابت ہوچکی ہیں اور تحقیقات مکمل کرکے رپورٹ مرتب کرکے ریفرنس تیار کیا جارہا ہے۔