مناسب ہو گاہائیکورٹ کے 2 رکنی بنچ سے رجوع کیا جائے،ہائیکورٹ نے مریم نواز کی انکم سپورٹ لیوی ٹیکس کیخلاف درخواست نمٹا دی
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور ہائیکورٹ نے انکم سپورٹ لیوی ٹیکس کیخلاف مریم نوازسمیت متعدد ٹیکس دہندگان کی درخواستیں نمٹا دیں، عدالت نے ریمارکس دیتے ہیں کہ انکم سپورٹ لیوی ٹیکس کے نوٹسزاورقانون پر 2الگ الگ فیصلے آچکے،سنگل بنچ کے فیصلوں کیخلاف اپیلیں 2رکنی بنچ کے پاس زیرسماعت ہیں،مناسب ہوگادرخواستیں بھی وہاں پیش کی جائیں۔
تفصیلات کے مطابق لاہورہائیکورٹ میں انکم سپورٹ لیوی ٹیکس کیخلاف مریم نوازکی درخواست پر سماعت ہوئی،جسٹس عابدعزیزشیخ نے ٹیکس دہندگان کی درخواستوں پرسماعت کی ،عدالت نے درخواست گزاروں کوہائیکورٹ کے 2 رکنی بنچ سے رجوع کی ہدایت کردی ،
عدالت نے مریم نوازسمیت متعددٹیکس دہندگان کی درخواستیں نمٹاتے ہوئے کہا کہ انکم سپورٹ لیوی ٹیکس کے نوٹسز،قانون پر 2الگ الگ فیصلے آچکے،سنگل بنچ کے فیصلوں کیخلاف اپیلیں 2رکنی بنچ کے پاس زیرسماعت ہیں،مناسب ہوگادرخواستیں بھی وہاں پیش کی جائیں۔