کل افطارمیں لوٹ مارکے مال کے تحفظ کاتجدیدعہدکیاگیا،فردوس عاشق اعوان

کل افطارمیں لوٹ مارکے مال کے تحفظ کاتجدیدعہدکیاگیا،فردوس عاشق اعوان
کل افطارمیں لوٹ مارکے مال کے تحفظ کاتجدیدعہدکیاگیا،فردوس عاشق اعوان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ کل افطارمیں لوٹ مارکے مال کے تحفظ کاتجدیدعہدکیاگیا،قصیدہ گو،دربان موروثی سیاسی آمریت کے ہاتھ پربیعت کی گردانیں پڑھنا شروع کردینگے۔

معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں کہاہے کہ کل افطارکے نام پرموروثی سیاسی آمریتوں کی اگلی نسلوں کومنتقلی کی تقریب تھی، جہاںلوٹ مارکے مال کے تحفظ کاتجدیدعہدکیاگیا،

انہوں نے کہا کہ قصیدہ گو،دربان موروثی سیاسی آمریت کے ہاتھ پربیعت کی گردانیں پڑھنا شروع کردینگے۔معاون خصوصی نے کہا کہ قوم کوغلامی میں نہیں جانے دیں گے،عمران خان قوم کوغلام ابن غلام بنانے سے بچانے کی جدوجہد کررہے ہیں۔