سپریم کورٹ نے افضال اخلاق المعروف ڈبل شاہ کی درخواست ضمانت مسترد کردی

سپریم کورٹ نے افضال اخلاق المعروف ڈبل شاہ کی درخواست ضمانت مسترد کردی
سپریم کورٹ نے افضال اخلاق المعروف ڈبل شاہ کی درخواست ضمانت مسترد کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ نے افضال اخلاق المعروف ڈبل شاہ کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں افضال اخلاق المعروف ڈبل شاہ کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی،جسٹس عظمت سعید کی سربراہی میں بنچ نے درخواست ضمانت پر سماعت کی ،وکیل ملزم افضال اخلاق نے کہاکہ میرا موکل 4 سال سے جیل میں ہے۔ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل نیب نیئر رضوی نے کہا کہ ڈبل شاہ کےخلاف 2016 میں ریفرنس دائر کیا گیا، ڈبل شاہ کے متاثرین کی تعداد 3540 ہے،ڈبل شاہ کی ضمانت کی 3 درخواستیں پہلے بھی مسترد ہو چکی ہیں۔ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل نیب نے کہا کہ ڈبل شاہ نے عوام کو ساڑھے 12 ارب روپے سے زائد کا نقصان پہنچایا،ڈبل شاہ کے 2 ساتھی تاحال مفرور ہیں۔جسٹس عظمت سعید نے کہا کہ عوام کو لوٹنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں،سپریم کورٹ نے افضال اخلاق المعروف ڈبل شاہ کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔