رحمن ملک کی پی آئی اے افسر سے تلخی

رحمن ملک کی پی آئی اے افسر سے تلخی
رحمن ملک کی پی آئی اے افسر سے تلخی

  

راولپنڈی (ویب ڈیسک)اسلام آباد ائر پورٹ پر امیگریشن کے بعد لائونج میں پی آئی اے کے افسر کی جانب سے روکے جانے پر پیپلز پارٹی کے ر ہنما سینیٹر رحمن ملک اور قومی ائر لائن کے افسر کے درمیان سخت جملو ں کا تبادلہ ہوا ، ایف آئی اے اہلکاروں نے آکر امیگریشن مہر کی تصدیق کی۔

روزنامہ دنیا کے مطابق رحمن ملک پی کے 785 پر برطانیہ جا رہے تھے ،معمول کے مطابق بورڈنگ کارڈ لیکر لائونج میں پہنچے جہاں پی آئی اے کے ٹریفک افسر نے ان کے امیگریشن کی مہر چیک کرنا چاہی لیکن انہوں نے انکار کر دیا جس پر دونوں میں تلخی ہو ئی ، واپس آ کر تمہیں دیکھ لوں گا ،رحمن ملک دھمکی دیتے ہوئے جہاز پر سوار ہوگئے۔

مزید : علاقائی /پنجاب /راولپنڈی