”میں نے عمران خان سے کہا کہ ان سب کو این آر او دیدو کیونکہ ان کے پاس ۔۔“ شیخ رشید نے انتہائی حیران کن بات کہہ دی

”میں نے عمران خان سے کہا کہ ان سب کو این آر او دیدو کیونکہ ان کے پاس ۔۔“ شیخ ...
”میں نے عمران خان سے کہا کہ ان سب کو این آر او دیدو کیونکہ ان کے پاس ۔۔“ شیخ رشید نے انتہائی حیران کن بات کہہ دی

  


کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہاہے کہ میں نے وزیراعظم عمران خان سے کہا کہ” یہ سب لوگ این آر او مانگ رہے ہیں ، میں نے کہا دیدیو انہیں ، ان کے پاس پیسے ہیں کرائے پر لوگ لے آئیں گے ، عمران خان نے جواب دیا کہ کچھ بھی ہو جائے میں این آر او نہیں دوں گا ۔“

تفصیلات کے مطابق شیخ رشید کا کہناتھا کہ ملک سے مہنگائی اور بے روزگاری کا خاتمہ کیا جائے گا،اسد عمر سے کوئی بھی بات ہو سکتی تھی،اب شیخ آیا ہے،کچھ نہیں کہہ سکتا،کراچی سرکلر ریلوے سی پیک کے تحت مکمل کیا جائے گا،میری غیر سنجیدہ باتوں کو چلایا جاتا ہے سنجیدہ باتوں کو نہیں۔ ان کاکہنا تھا کہ کے سی آر کے بیس کلومیٹر ٹریک کو بحال کردیا ہے، فیصلہ کیا ہے کہ 15 دن میں پینتالیس کلومیٹر کے سی آرکوبحال کرینگے۔

مزید : قومی