ٹرک ڈرائیور کے نام پر بھی جعلی اکائونٹ نکل آیا

ٹرک ڈرائیور کے نام پر بھی جعلی اکائونٹ نکل آیا
ٹرک ڈرائیور کے نام پر بھی جعلی اکائونٹ نکل آیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

خانیوال(آئی این پی)خانیوال کے ٹرک ڈرائیور کے نام پر بھی جعلی اکائونٹ نکل آیا ،16 کروڑ 20 لاکھ کی ٹرانزیکشن ہوئی، ایف بی آر کی جانب سے 81ہزار ٹیکس کا لیٹر ملنے پر غریب ڈرائیور پر سکتہ طاری ہو گیا۔

کچا کھوہ کے رہائشی ٹرک ڈرائیور آفتاب بشیر ولد چودھری بشیر احمد کو فیڈرل بورڈ آف ریونیوکی جانب سے لیٹر موصول ہوا کہ آپ نے الائنس شوگر ملزاوباڑو گھوٹکی میں چینی خریداری کی مد میں اکائونٹ سے سولہ کروڑ بیس لاکھ کی ٹرانزیکشن کی ہے اور آپ کے ذمہ 81ہزار کے ٹیکس واجب الادا ہیں، لیٹر ملتے ہیں غریب ڈرائیور پر سکتہ طاری ہو گیا اور اس نے اپنے موقف میں کہا میں چودہ ہزار روپے پر ٹرک ڈرائیور ہوں مجھے پتہ بھی نہیں نہ میں نے کوئی اکائونٹ کھلوایا ہے ، ہم جب ملزمیں داخل ہوتے ہیں تو ہم سے شناختی کارڈ لے لیا جاتا ہے جس پر ہمارے ساتھ فراڈ کیا گیا ہے میرا حکومت سے مطالبہ ہے کہ مجھے انصاف دلایا جائے۔