پیراگون ہاﺅسنگ سکینڈل،خواجہ برادران کی ضمانت کی درخواستوں پروکلا حتمی بحث کیلئے 27 مئی کو طلب

پیراگون ہاﺅسنگ سکینڈل،خواجہ برادران کی ضمانت کی درخواستوں پروکلا حتمی بحث ...
پیراگون ہاﺅسنگ سکینڈل،خواجہ برادران کی ضمانت کی درخواستوں پروکلا حتمی بحث کیلئے 27 مئی کو طلب

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور ہائیکورٹ نے پیراگون ہاﺅسنگ سکینڈل کیں خواجہ برادران کی ضمانت کی درخواستوں پر وکلا کو حتمی بحث کیلئے 27 مئی کو طلب کرلیا۔عدالت نے کہا ہے کہ وکلا کے دلائل مکمل ہونے پرفیصلہ سنا دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں پیراگون ہاﺅسنگ سکینڈل میں گرفتار خواجہ برادران کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی، جسٹس علی باقرنجفی کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے سماعت کی،جسٹس علی باقر نجفی نے استفسار کیا کہ ریفرنس ابھی تک فائل ہوا یا نہیں؟خواجہ برادران کے وکیل امجد پرویز ایڈووکیٹ نے کہا کہ ریفرنس ابھی تک دائر نہیں ہوا،عدالت نے استفسار کیا کہ آمدن سے زائد اثاثے بنانے کا الزام ہے ؟،وکیل نیب نے کہا کہ سعدین اورکے ایس آرکے اکاو¿نٹس میں رقم منتقل ہوئی،20 پلاٹ ان کے نام پرہیں،ایک کی مالیت 3 کروڑ ہے۔

وکیل خواجہ برادران نے کہا کہ 15 سال ہو گئے متبادل پلاٹ لئے تھے،پیراگون بےنامی پراپرٹی میں شامل نہیں،وکیل ملزمان نے کہا کہ خواجہ برادران براہ راست پلاٹ نہیں بیچتے،وکیل نیب نے کہا کہ پیراگون کا ماسٹر پلان منظورشدہ نہیں ،گاو¿ں کی زمین کو پیراگون میں شامل کرلیا، وکیل خواجہ برادران نے کہا کہ مارچ 2018 میں ریکارڈنیب کوفراہم کردیاتھا،خواجہ سعد اور سلمان رفیق پرایک ہی الزام ہے،تمام کام قانون کے مطابق کئے،ٹیکس ریٹرن بھی بتایا،وکیل نیب نے کہا کہ خواجہ برادران نے ایک ہی پلاٹ کئی لوگوں کاالاٹ کیا۔عدالت نے فریقین کے وکلاکو حتمی بحث کےلئے 27 مئی کو طلب کر لیا،جسٹس علی باقر نجفی نے کہا کہ دلائل مکمل ہونے پرفیصلہ سنا دیں گے۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور