گلگت بلتستان کی آئینی حیثیت سے متعلق کیس ،سپریم کورٹ نے وفاقی حکومت سے رائے طلب کرلی

گلگت بلتستان کی آئینی حیثیت سے متعلق کیس ،سپریم کورٹ نے وفاقی حکومت سے رائے ...
گلگت بلتستان کی آئینی حیثیت سے متعلق کیس ،سپریم کورٹ نے وفاقی حکومت سے رائے طلب کرلی

  


اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ آف پاکستان نے گلگت بلتستان کی آئینی حیثیت سے متعلق کیس میں وفاقی حکومت سے رائے طلب کرلی ،عدالت نے کہا کہ وفاقی حکومت بتائے گلگت بلتستان سے متعلق کیا موقف ہے؟اس موضوع پراٹارنی جنرل سے کم کسی کونہیں سنیں گے۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں گلگت بلتستان کی آئینی حیثیت سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی،جسٹس گلزاراحمدکی سربراہی میں 7 رکنی لارجربنچ نے سماعت کی ،جسٹس گلزاراحمد نے کہا کہ حکومت نے قانون سازی کیلئے مزیدمہلت کی درخواست دائرکی،حکومت نے قانون میں کچھ ترامیم تجویزکی ہیں،گلگت بلتستان سے متعلق حکومتی موقف واضح نہیں۔

عدالت نے گلگت بلتستان کی آئینی حیثیت سے متعلق وفاقی حکومت سے رائے طلب کرلی ،عدالت نے کہاہے کہ وفاقی حکومت بتائے گلگت بلتستان سے متعلق کیا موقف ہے؟اس موضوع پراٹارنی جنرل سے کم کسی کونہیں سنیں گے،عدالت نے اٹارنی جنرل کی غیرموجودگی کے باعث سماعت عیدکے بعدتک ملتوی کردی۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد