”آئیں اور دیکھیں چاند کیسے گردش کرتا ہے اور ۔۔“فواد چوہدری نے مفتی منیب الرحمان اور پوپلزئی کو دعوت دیدی

”آئیں اور دیکھیں چاند کیسے گردش کرتا ہے اور ۔۔“فواد چوہدری نے مفتی منیب ...
”آئیں اور دیکھیں چاند کیسے گردش کرتا ہے اور ۔۔“فواد چوہدری نے مفتی منیب الرحمان اور پوپلزئی کو دعوت دیدی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہاہے کہ میں نے مفتی منیب الرحمان اور شہاب الدین پوپلزئی کو مدعوکرنے کا فیصلہ کیاہے
مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر پیغام جاری کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہناتھا کہ مفتی منیب الرحمان اور پوپلزئی کو دعوت دے رہاہوں کہ وہ تشریف لائیں اور دیکھیں کہ چاند کس طرح گردش کرتا ہے ، یہ انتہائی آسان ہے ، چاند کے اصل مقام کا تعین ہو سکتاہے ،اس کیلئے بہت پاپڑ بیلنے کی ضرورت نہیں ہے ۔یاد رہے کہ فود چوہدری نے اعلان کیا تھا کہ 15 ویں روز ے تک قمری کیلنڈر جاری کر دیا جائے گا اور اس کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے تاہم اس اعلان کے بعد مفتی منیب الرحمان اور فواد چوہدری کے درمیان بیانات کا تبادلہ بھی دیکھنے میں آیا تھا ۔

مزید :

قومی -