جمہوریت اورپارلیمنٹ کی بالادستی سے ہی ملک چلے گا،مریم نواز

جمہوریت اورپارلیمنٹ کی بالادستی سے ہی ملک چلے گا،مریم نواز
جمہوریت اورپارلیمنٹ کی بالادستی سے ہی ملک چلے گا،مریم نواز

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز پارٹی اجلاس میں شرکت کیلئے پارلیمنٹ ہاﺅس پہنچ گئیں،اجلاس میں مسلم لیگ ن کی تنظیم نو کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

مسلم لیگ کی رہنمامریم نواز پارلیمنٹ ہاﺅس پہنچیں تو صحافی کے سوال ”جس پارلیمنٹ میں آپ آئی ہیں اس کی بالادستی دیکھ رہی ہیں“کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ جمہوریت اورپارلیمنٹ کی بالادستی سے ہی ملک چلے گا، عوام کی بالادستی سے ہی ملک نے چلنا ہے،وزیراعظم کے پاس اب جھوٹ کے علاوہ بولنے کوکچھ نہیں۔

صحافی کے ایک اور سوال”حکومت پانچ سال پوری کرتی نظر آرہی ہے“کے جواب میں ن لیگ کی رہنما نے کہا کہ حکومت مخالف کسی تحریک کی ضرورت نہیں ،حکومت کسی کے گرانے سے پہلے خودہی گرجائے گی ۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد