جعلی اکاﺅنٹس کیس،نوڈیروہاؤس کے انچارج ندیم بھٹوکامزید 3 روزہ جسمانی ریمانڈمنظور

جعلی اکاﺅنٹس کیس،نوڈیروہاؤس کے انچارج ندیم بھٹوکامزید 3 روزہ جسمانی ...
جعلی اکاﺅنٹس کیس،نوڈیروہاؤس کے انچارج ندیم بھٹوکامزید 3 روزہ جسمانی ریمانڈمنظور

  


اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)احتساب عدالت نے نوڈیرو ہاﺅس کے انچارج ندیم بھٹو کا مزید 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق احتساب جعلی اکاﺅنٹس کیس کے ملزم ندیم بھٹو کو ریمانڈ مکمل ہونے پر احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کے روبرو پیش کیا گیا ،نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ ندیم بھٹوملازم ہے مگریوٹیلیٹی کنکشن اس کے نام ہیں،اہم معلومات ملی ہیں،یوٹیلیٹی کنکشنزسے متعلق رپورٹ نہیں آئی،نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ رقم کابندوبست کرنے والایاسرسومروشامل تفتیش نہیں ہوا،آصف زرداری نے کہا علم نہیں کہ رقم کہاں سے آئی۔

عدالت نے استفسار کیا کہ اگرپتالگ جائے رقم کہاں سے آئی توکیا کریں گے؟نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ تفتیش جاری ہے،ملزم کامزید ریمانڈ دیا جائے،وکیل ملزم نے کہا کہ نیب والے چاہتے ہیں میراموکل وعدہ معاف گواہ بن جائے،عدالت نے دلائل سننے کے بعد ملزم کو مزید3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد