” اس کو شرم نہیں آتی “ غنا علی نے پلاسٹک سرجری کا اعتراف کیا تو پاکستانیوں کو غصہ آ گیا

” اس کو شرم نہیں آتی “ غنا علی نے پلاسٹک سرجری کا اعتراف کیا تو پاکستانیوں کو ...
” اس کو شرم نہیں آتی “ غنا علی نے پلاسٹک سرجری کا اعتراف کیا تو پاکستانیوں کو غصہ آ گیا

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان کی معروف اداکارہ ” غنا علی “ نے نہایت حیران کن طور پر اپنی کاسمیٹک سرجری کے بارے میں کھل کر بتا دیاہے جسے عمومی طور پر اداکارائیں چھپا کر رکھتی ہیں اور اگر سوال سامنے آ بھی جائے تو جواب کو گول کر جاتی ہیں تاہم انہوں نے اس کے بالکل برعکس کیا لیکن ان کو مہنگا پڑ گیا جس پر سوشل میڈیا صارفین بھی ان پر برس پڑے ہیں اور غصہ نکالتے ہوئے  انہیں بے شرم قرار دیدیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق غنا علی نے کم وقت میں پاکستانی ڈرامہ اور فلم انڈسٹری میں زیادہ شہرت کمالی ہے تاہم وہ اداکارہ بھی اچھی ہیں اور نہایت خوبصورت بھی ہیں ، انہوں نے جیو ٹی وی کے ڈرامے ” سنگ دل “ میں اداکاری کے جوہر دکھائے جس سے ان کے چاہنے والوں کی تعداد میں بڑا ضافہ ہواجبکہ اس کے علاوہ وہ رنگ ریزا میں بھی اداکار کر چکی ہیں ۔

ویڈیو دیکھیں:

حال ہی میں اداکارہ غنا نے عامر لیاقت کی رمضان ٹرانسمشن میں شرکت کی جہاں میزبان نے ان سے سوال کیا کہ ” آپ نے کاسمیٹک سرجری کیوں کروائی ؟ جس پر غنا علی نے نہایت بولڈ انداز میں جواب دیتے ہوئے کہا کہ ” مجھے اپنی ناک پسند نہیں تھی ، بہت بڑی تھی ، دس مرلے کے منہ کی شکل پر آٹھ مرلے کا ناک ہو تو بندہ کروا ہی لیتا ہے ، ختم بات ۔“

بات یہیں ختم نہیں ہوئی بلکہ عامر لیاقت نے ایک اور سوال پوچھتے ہوئے کہا کہ آپ پہلے موٹی ہوتی تھیں کیا آپ نے ڈائٹ کی ہے ؟ غنا علی نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ” میں نے کھانا چھوڑ دیا ہے ، وزن کم کرنے والی گولیاں کھائیں ، میں جھوٹ نہیں بول سکتی ، وزن کم کرنے والی گولیوں پر زندہ ہوں ۔

غنا علی کے انکشاف پر ایک صارف کا کہناتھا کہ ” شرم نہیں آتی اس کو ، اللہ اسے ہدایت دے ، بے شرم ۔۔

اس صارف نے غنا علی کے کاسمیٹک سرجری کروانے کو گناہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ” بتا تو ایسے رہ ہے جیسے کام اچھا ہے ثواب والا ہے ، اللہ کی دی ہوئی شکل پسند نہیں تھی تو اپنی مرضی سے بنا لی ، یہ بھی گنا ہ ہی ہے ۔“

اس صارف نے مضحکہ خیز انداز اپناتے ہوئے اداکارہ کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ ’’ ابھی ناک کونسی سیدھی ہے ۔‘‘

مزید : تفریح