ادب دوست ادب نواز شیخ سعید احمد حلقہء فکروفن کے چیئرمین منتخب ہوگئے

ادب دوست ادب نواز شیخ سعید احمد حلقہء فکروفن کے چیئرمین منتخب ہوگئے
ادب دوست ادب نواز شیخ سعید احمد حلقہء فکروفن کے چیئرمین منتخب ہوگئے

  


ریاض (وقار نسیم وامق) معروف ادبی تنظیم حلقہء فکروفن کے نمائندہ اور اہم اجلاس میں باہمی مشاورت کے ساتھ پاکستانی کمیونٹی کے معروف سماجی رہنما، ادب دوست ادب نواز جناب شیخ سعید احمد کو حلقہء فکروفن کا چیئرمین منتخب کرلیا گیا، اس موقع پر شیخ سعید احمد کا کہنا تھا کہ ادبی سرگرمیوں سے سماجی شعور بیدار ہوتا ہے، حلقہء فکروفن گہوارہ علم و ادب ہے اور ہم علم و ادب کی خدمت کے لئے دامے درمے سخنے حاضر ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ مشاعرہ ہماری ادبی روایت کا اہم حصہ ہے، حلقہء فکروفن کے زیراہتمام حسب روایت شعری و ادبی نشستوں کے علاوہ عالمی مشاعرے بھی منعقد کئے جائیں گے۔اس موقع پر صدر حلقہء فکروفن ڈاکٹر ریاض چوہدری، مشیر اعلی' ڈاکٹر محمود باجوہ، سیکرٹری جنرل وقار نسیم وامق، ناظم الامور ڈاکٹر طارق عزیز، کنوینئر چوہدری سجاد علی جٹ، سیکرٹری نشرواشاعت عابد شمعون چاند، اساسی رکن مخدوم امین تاجر، سرور خان انقلابی سمیت دیگر اراکین نے شیخ سعید احمد کو بطور چیئرمین حلقہء فکروفن مبارکباد پیش کرتے ہوئے اسے حلقہء فکروفن اور علم و ادب کے فروغ کے لئے خوش آئند قرار دیا، جدہ سے حلقہء فکروفن کے سرپرست اعلی' سابق وفاقی وزیر چوہدری شہباز حسین نے اپنے خصوصی پیغام میں شیخ سعید احمد کو بطور چیئرمین تعینات ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ علم و ادب سے وابستہ افراد قوم کا سرمایہ اور باعث افتخار ہوتے ہیں، ادبی سرگرمیاں ایک بہتر معاشرے کی تشکیل میں معاون ثابت ہوتی ہیں اور انہیں امید ہے کہ شیخ سعید احمد کی سربراہی میں حلقہء فکروفن پہلے سے بہتر کردار ادا کرے گا۔جہلم سے ناظم اعلی' حلقہء فکروفن معروف قلمکار جاوید اختر جاوید، کینیڈا سے ڈپٹی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر حنا امبرین طارق اور بانی حلقہءفکروفن انجم ڈار، جدہ سے ناظم حلقہ آفتاب علی ترابی اور منطقہ شرقیہ دمام سے شعیب شہزاد نے اپنے پیغامات میں شیخ سعید احمد کو مبارکباد دیتے ہوئے ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔جبکہ پاک میڈیا فورم کے چیئرمین الیاس رحیم، صدر ذکاءاللہ محسن، انفارمیشن سیکرٹری عابد شعمون چاند اور دیگر صحافیوں نے بھی شیخ سعید احمد کی بطور چیرمین شپ کو خوش آئند قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ حلقہ فکروفن کی جانب سے اہم فیصلہ کیا گیا ہے کیونکہ شیخ سعید سماجی امور کی انجام دہی کے علاوہ ادب نواز بھی ہیں اور یقینی طور پر وہ ادب کے فروغ کے لئے بھی گراں قدر خدمات پیش کریں گے.

مزید : عرب دنیا