” آپ گیم آف تھرونز دیکھتے ہیں ؟“ فواد چوہدری نے اس سوال پر کیا جواب دیا ؟ جان کر آپ کی بھی ہنسی نہیں رکے گی

” آپ گیم آف تھرونز دیکھتے ہیں ؟“ فواد چوہدری نے اس سوال پر کیا جواب دیا ؟ جان ...
” آپ گیم آف تھرونز دیکھتے ہیں ؟“ فواد چوہدری نے اس سوال پر کیا جواب دیا ؟ جان کر آپ کی بھی ہنسی نہیں رکے گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )دنیا کا مشہور ترین سیزن ” گیم آف تھرونز “ آخر کار اختتام کو پہنچ گیاہے کیونکہ گزشتہ روز اس کے آٹھویں سیزن کی آخری قسط نشر کر دی گئی ہے تاہم ڈرامے میں اچانک تبدیلیوں پر شائقین کافی ناراض نظر آ رہے ہیں بلکہ آخری سیزن دبارہ بنانے کیلئے ایک آن لائن پٹیشن بھی چلائی گئی تاہم جو ہونا تھا وہ تو ہو گیا ۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری بھی گیم آف تھرونز کے دیوانے نکلے ہیں ، ان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ لیب میں موجود ہیں اور انہوں نے سفید رنگ کا مخصوص کوٹ پہن رکھا ہے جبکہ انہوں نے ہاتھ میں دستانے بھی چڑھا رکھے ہیں ۔ لیب میں ادھر ادھر گھومتے ہوئے فواد چوہدری کچھ سوالات کے جوابات بھی دے رہے ہیں تاہم ایک سوال ان سے پوچھا گیا کہ آپ گیم آف تھرونز دیکھتے ہیں ؟جس پر فواد چوہدری نے کہا کہ ابھی حالیہ سیزن نہیں دیکھا کیونکہ میں یہ نہیں کر سکتا کہ ایک قسط دیکھوں اور پھر پورا ہفتہ انتظار کروں کہ اگلی قسط میں کیا ہوگا ۔ خاتون نے سوال کیا کہ تو پھر تخت پر کون بیٹھے گا ؟ فواد چوہدری نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی نہیں بیٹھے گا کیونکہ سب مر جائیں گے ۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -