پاک سرزمین پارٹی کی طرف سے صحافیوں کے اعزاز میں افطار ڈنر

پاک سرزمین پارٹی کی طرف سے صحافیوں کے اعزاز میں افطار ڈنر
پاک سرزمین پارٹی کی طرف سے صحافیوں کے اعزاز میں افطار ڈنر

  

دبئی (طاہر منیر طاہر) یو اے ای میں مقیم پاکستانی الیکٹرانک و پرنٹ میڈیا کے ارکان کے اعزاز میں پاک سرزمین پارٹی PSP نے ایک افطار ڈنر کا اہتمام کیا جس میں پی ایس پی یو اے ای کے عہدیداران، ارکان، ممبران اور پاکستانی کمیونٹی کے چیدہ چیدہ لوگوں نے بھی شرکت کی۔ شرکت کرنے والوں میں چودھری خالد حسین، خالد محمود گوندل، رانا ارشد محمود، سید مدثر خوشنود، رضا عابدی، طاہر منیر طاہر، سعدیہ عباس، حافظ زاہد علی، سجاد اکبر خان، طارق ندیم، ملک اظفر، خالدہ بخاری، ذوالفقرنین صدیقی مرزا حمید، سید عمیر کریم، علی گوہر، اومیس جمال، اعجاز غوری، شہزاد یاسین، ڈاکٹر محمد اکرم چودھری، محمد عاطف، محمد فیصل، فرحان علی اور فیض عثمان کے علاوہ فیملیز اور دیگر متعدد لوگوں نے شرکت کی۔

اس موقع پر پی ایس پی کے صدر محمد عاطف نے ماہ رمضان کی فضیلت سے حاضرین مجلس کو آگاہ کیا اور سب کو ماہ رمضان کی مبارکباد دی۔ محمد عاطف نے کہا کہ پی ایس پی کا مقصد ح صول اقتدار نہیں تھا بلکہ امن کا یغام گھر گھر پہنچانا تھا جس میں ہم کامیاب رہے ہیں جبکہ ہمارے مقصد میں عوام کی خدمت بھی شامل ہے جو ہم اب بھی کررہے ہیں۔ ڈاکٹر محمد اکرم چودھری نے کہا کہ آج کی تقریب صحافیوں کے اعزاز میں ہے انہوں نے امارات میں کام کرن ے والے تمام صحافیوں کی خدمات کو سراہا اور تمام صحافیوں کو ان کی خدمات کے صلہ میں اعزازی شیلڈیں دیں جبکہ پی ایس پی کے سرگرم کارکنوں کوبھی اعزازی سرٹیفکیٹ دئیے گئے۔ اس سال 23 مارچ کے موقع پر پاکستان سوشل سنٹر شارجہ سے پاکستان قونصلیٹ دبئی تک پاکستانی پرچم لہراتے ہوئے ڈاکٹر محمد اکرم چودھری نے پیدل سفر کیا پاکستان سے محبت کے اظہار میں انہیں بھی ایک خوبصورت اعزازی شیلڈ سے نوازا گیا۔

اس موقع پر ڈاکٹر محمد اکرم چودھری نے اعلان کیا کہ وہ پاکستان کے ساتھ اظہار محبت کے لئے 14 اگست کے موقع پر قونصلیٹ آف پاکستان دبئی سے سفارتخانہ پاکستان ابوظہبی تک پاکستان کا پرچم لہراتے ہوئے پیدل مارچ کریں گے۔ ڈاکٹرمحمد اکرم چودھری نے مزید کہا کہ پی ایس پی ہر سال 27 رمضان المبارک کو یوم قیام پاکستان منایا کرے گی اس سلسلہ میں پہلی تقریب 27 رمضان المبارک کو دبئی میں ہوگی۔ تقریب ہذا میں پی ایس پی کے فائنڈر اور سینئر لیڈر سید مصطفی کمال نے بذریعہ ٹیلی فون لوگوں سے خطاب کیا اور انہیں پی ایس پی کے مقاصد سے آگاہ کرتے ہوئے ماہ رمضان کی مبارکباد بھی دی۔

مزید : عرب دنیا