وزیراعظم کرپشن پرکبھی سمجھوتہ نہیں کریں گے،صمصام بخاری
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اطلاعات پنجاب صمصام بخاری نے بلاول بھٹو کی افطار پارٹی پرردعمل دیتے ہوئے کہا کہ کرپشن کے خاتمے کیلئے گرینڈآپریشن کی ضرورت ہے،دوبڑوں کوچھوڑدیاجائے تواپوزیشن کے غبارے سے ہوانکل جائےگی،وزیراعظم کرپشن پرکبھی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔
صوبائی وزیر اطلاعات وثقافت صمصام بخاری نے کہا کہ وزیراعظم نے کہاتھاملک لوٹنے والے اکٹھے ہوجائیں گے،قوم سب چوروں کاملکراکٹھے شورمچانادیکھ رہی ہے،انہوں نے کہاکہ جنہوں نے مرض دیاوہی دوادینے کی کوشش کررہے ہیں،قوم سب چوروں کاملکراکٹھے شورمچانادیکھ رہی ہے، وزیراطلاعات پنجاب نے کہا کہ اصل مسئلہ ملک سے راہ فراراورکیسزسے چھٹکاراہے، کرپشن کے خاتمے کیلئے گرینڈآپریشن کی ضرورت ہے، دو بڑوں کوچھوڑدیاجائے تواپوزیشن کے غبارے سے ہوانکل جائےگی، وزیراعظم کرپشن پرکبھی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔