نوازشریف کی طبی بنیادوں پر ضمانت کی درخواست سماعت کیلئے مقرر
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وزیراعظم نوازشریف کی العزیزیہ ریفرنس میں طبی بنیادوں پر ضمانت کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی گئی ،اسلام آبادہائیکورٹ کا ڈویژنل بنچ کل سماعت کرے گا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد میاںنوازشریف نے العزیزیہ ریفرنس میں طبی بنیادوںپر ضمانت کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی۔نوازشریف نے وکیل خواجہ حارث کے ذریعے درخواست دائر کی ،درخواست میں چیئرمین نیب ، سپرنٹنڈنٹ جیل کوٹ لکھپت اوراحتساب عدالت کو فریق بنایا گیا ہے،درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ڈاکٹروں کی رائے مطابق نوازشریف کی جان کو خطرہ ہے،تناﺅ کی کیفیت نوازشریف کی جان کیلئے خطرہ ثابت ہو سکتی ہے ،درخواست میں یوکے ،امریکا اور سوئٹزرلینڈ کے سپیشلسٹ کی رائے کو شامل کیا گیا ہے۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ ضمانت پررہائی سے نیب کاکیس متاثرنہیں ہوگا،اپیل کے فیصلے تک سزامعطل کردی جائے۔
اسلام آبادہائیکورٹ نے نوازشریف کی طبی بنیادوںپر ضمانت کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی،جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن کیانی پر مشتمل ڈویژنل بینچ کل سماعت کرے گا۔