ورلڈکپ سکواڈ میں شمولیت پر محمد عامر نے شاندار پیغام جاری کر دیا، قوم کی امیدیں روشن کر دیں
لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آئی سی سسی ورلڈکپ 2019ءکیلئے حتمی سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے جس میں محمد عامر ، وہاب ریاض اور آصف علی کو بھی شامل کیا گیا ہے۔
محمد عامر کی شمولیت پر ان کے مداح تو خوش ہیں ہی مگر خود محمد عامر بھی بہت خوش ہیں جن کا کہنا ہے کہ ورلڈکپ سکواڈ اپنی 100 فیصد کارکردگی دکھاتے ہوئے قوم کی امیدوں پر پورا اترنے کی بھرپور کوشش کرے گا۔
انہوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں لکھا ” الحمد اللہ! پاکستان ورلڈکپ سکواڈ کا حصہ بننے پر بہت خوش اور فخر محسوس کر رہا ہوں۔ انشاءاللہ میں اپنی 100 فیصد کارکردگی دکھاﺅں گا اور ہم سب مل کر اپنی قوم کا سر فخر سے بلند کرنے کی بھرپور کوشش کریں گے۔ آپ کی حمایت اور لاتعداد دعاﺅں کا بہت بہت شکریہ جن کی ہمیں اب اور بھی زیادہ ضرورت ہے۔“