فواد چوہدری کی میمز سوشل میڈیا کی زینت لیکن وفاقی وزیر کو اپنی سب سے زیادہ کونسی میم پسند ہے ؟ جان کرآپ بھی ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہو جائیں گے
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کی میمز سوشل میڈیا کی زینت بنی ہوئی ہیں اور اگر یہ کہا جائے کہ یہ وہ واحد وزیر ہیں جن کی اتنی مہذب میمز چلی ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق فواد چوہدری کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ سفید رنگ کا کوٹ پہنے ہوئے سائنس لیب میں موجود ہیں جبکہ انہوں نے ہاتھوں پر سائنسدانوں والے سفید رنگ کے دستانے بھی پہن رکھے ہیں ۔ویڈیو میں وہ لیب کے چکر لگا رہے ہیں اور ساتھ ہی سوالا ت کے جوابات بھی دے رہے ہیں تاہم اسی دوران خاتون صحافی نے ان کی سوشل میڈیا پر چلنے والی میمز کے بارے میں سوال پوچھا کہ آپ کی میم سوشل میڈیا پر زینت بنی ہوئی ہیں ، آپ نے دیکھی ہیں؟ فواد چوہدری نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ” بہت زبردست ہیں ، بہت دیکھی ہیں ، بڑا مزہ آتاہے ، روزانہ لوگ صبح صبح بھیج دیتے ہیں ۔“
خاتون صحافی نے سوال کیا کہ یہ بھی سنا ہے کہ آپ اپنی میم خود شیئر کرتے ہیں ، کیا یہ سچ ہے ؟ فواد چوہدری نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ” ابھی آُنے دیکھا نہیں کہ میں تو انجوائے کرتاہوں ۔“ انہوں نے پوچھا کہ یہ بھی سنا ہے کہ آپ کی میم دیکھ کر عمران خان اور آپ ایک ساتھ ہنستے ہیں ؟ فواد چوہدری نے جوا ب دیتے ہوئے کہا کہ ایک ساتھ تو نہیں ہنستے لیکن وزیراعظم عمران خان بھی کئی مرتبہ مجھے میری میم بھیج چکے ہیں ۔“
فواد چوہدری سے صحافی نے پوچھا کہ آپ اپنی میم کو رینک کریں گے جس پر فواد چوہدری نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ” آئین سٹائن والی میم سب سے بہترین ہے جس میں E=MCلکھا ہے ۔جب پوچھا گیا کہ سب سے بری کونسی ہے تو انہوں نے کہا کہ وہ بہت ساری ہیں ۔