سٹیٹ بینک نے نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کردیا
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کردیا جس کے تحت آئندہ دو ماہ کے لیے شرح سود میں اضافے کا فیصلہ کیاگیا۔
نجی ٹی وی چینل کے مطابق شرح سودمیں 1.5 فیصداضافہ کیا گیا جس کے بعد بنیادی شرح سود 12.25 فیصدہوگئی۔ مرکزی بینک کی شرح سود میں ڈیڑھ سو بیسز پوائنٹ کا اضافہ ہوگیا۔ سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کر دہ بیان میں مزید کہا گیاہے کہ جولائی تامارچ 2019 جاری کھاتوں کاخسارہ 29 فیصدکم ہوا ہےاور مالی سال کےپہلے 9ماہ میں جاری کھاتوں کاخسارہ 9.6ارب ڈالررہا۔