اسلام آباد سے اچانک لاپتہ ہونے والی جرمن نژاد نوجوان لڑکی کہاں سے مل گئی ؟ حیران کن خبر آ گئی

اسلام آباد سے اچانک لاپتہ ہونے والی جرمن نژاد نوجوان لڑکی کہاں سے مل گئی ؟ ...
اسلام آباد سے اچانک لاپتہ ہونے والی جرمن نژاد نوجوان لڑکی کہاں سے مل گئی ؟ حیران کن خبر آ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد /لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )اسلام آباد سے لاپتہ ہونے والی پاکستانی نژاد جرمن لڑکی عمائمہ خان کو پولیس نے لاہور سے ڈھونڈ نکالا ہے اور نہایت حیرت انگیز انکشاف بھی ہو گیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق لڑکی کے چچا نے اسلام آباد کے آبپارہ تھانے میں نوجوان لڑکی کی گمشدگی کی رپورٹ درج کروائی تھی تاہم پولیس نے اسے لاہور سے ڈھونڈ نکالا ہے اور انکشاف ہواہے کہ وہ 13 مئی کو اپنے دوست شفیق کے پاس لاہور آ گئی تھی جہاں اس اپنے دوست سے شادی کر لی تاہم پولیس نے لڑکی کا سوشل میڈیا ایپلی کیشن کے ذریعے سراغ لگایا ۔لڑکی نے اپنے اہل خانہ اور چچا کو نہیں بتایا تھا کہ اس نے شادی کر لی ہے اور وہ اپنی مرضی سے آئی ہے ۔