بجلی صارفین کےلیے ایک اور بری خبر آگئی

بجلی صارفین کےلیے ایک اور بری خبر آگئی
بجلی صارفین کےلیے ایک اور بری خبر آگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پٹرولیم مصنوعات اور سی این جی صارفین کے بعد اب بجلی کے صارفین کے لیے ایک اور بری خبرآگئی اور بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 57 پیسے کے اضافے کی درخواست کردی گئی جس کی سماعت منگل کو ہونے جارہی ہے ۔ 

نجی ٹی وی چینل کے مطابق سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی( سی پی پی اے) نے بجلی کےنرخوں میں 57 پیسےفی یونٹ اضافےکی درخواست نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں جمع کرادی جو نرخوں میں اضافےکی اس درخواست پر 28 مئی کوسماعت کرےگا ۔ ذرائع کے مطابق اپریل 2019 کےماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مدمیں اضافےکی درخواست کی گئی ہے ۔

مزید :

بزنس -