ورلڈکپ کھیلنے کی ”خوشیاں“، وہاب ریاض بھی میدان میں آ گئے
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آئی سی سی ورلڈکپ 2019ءکیلئے حتمی قومی سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے جس میں وہاب ریاض، محمد عامر اور آصف علی بھی شامل ہیں۔
قومی کرکٹر وہاب ریاض قومی سکواڈ میں شامل ہونے پر خوشی سے پھولے نہیں سما رہے ہیں جس کا اظہار انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام کے ذریعے کیا۔ انہوں نے اپنے پیغام میں لکھا ”الحمد اللہ! اپنے وطن کیلئے ورلڈکپ کھیلنے پر بہت پرجوش اور جذباتی ہوں۔ آپ لوگوں کی حمایت پر بہت زیادہ شکرگزار ہوں اور انشاءاللہ میں اس موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے بہترین کارکردگی دکھاﺅں گا۔ اس سے امید پروری اور پرعزم ہونے پر میرا ایمان اور بھی مضبوط ہو گیا ہے۔“