شاہد خاقان عباسی نے چیئر مین نیب سے حیران کن مطالبہ کردیا

شاہد خاقان عباسی نے چیئر مین نیب سے حیران کن مطالبہ کردیا
شاہد خاقان عباسی نے چیئر مین نیب سے حیران کن مطالبہ کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ چیئر مین نیب جھوٹ بول رہے ہیں یا جاوید چودھری جھوٹ بو ل رہا ہے ، چیئر مین نیب نے انٹرویومیں جو باتیں کیں ، ان کے دائرہ اختیارمیں نہیں آتیں، چیئر مین نیب کے اخبارکو انٹرویو کی تردید آنی چاہئے ۔

تفصیلات کے مطابق ن لیگی رہنماﺅںکے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہاہے کہ چیئر مین نیب نے انٹرویومیں جو باتیں کیں وہ ان کے دائر ہ کار میں نہیں آتیں ، یا چیئر مین نیب جھوٹ بول رہے ہیں اور یا جاوید چودھری جھوٹ بول رہے ہیں،نیب کی حقیقت کھل کرعوام کے سامنے آگئی ہے ، چیئر مین نیب کے اخبار کو انٹرویو کی تردید آنی چاہئے تھی۔ انہوں نے کا کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ واپس لیا جائے ، آنیوالے بجٹ میں کوئی ٹیکس نہ لگایا جائے ، مہنگائی کو سامنے رکھتے ہوئے کم از کم اجرت بیس ہزار روپے مقرر کی جائے ۔، حکومت اگر سچ بھی نہیں بول سکتی تو جھوٹ بھی نہ بولے۔
انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کی شرائط پر شکوک و شبہات ہیں ، یہ شرائط عوام کے سامنے رکھی جائیں ، اگر حکمران منہ بند رکھتے تو معیشت کا یہ حال نہ ہوتا اور میں آج بھی یہی مشورہ دیتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ عوام مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں ، ہمار ہدف حکومت توڑنے یا اقتدار کانہیں ہے بلکہ ہمارا ہدف عوام کے مسائل ہیں ، آل پارٹیز کانفرنس فیصلہ کرے گی کہ سڑکوں پر آنا ہے یا نہیں ، آج اگر میاں نواز شریف جیل میں ہیں تو اپنے بیانیے کی وجہ سے ہیں ، پاکستان میں اس وقت گھبرانے کا وقت ہے ، گھبرانا نہیں تو کوئی اور کہتا ہے ، مسئلے کاحل الیکشن ہے تو الیکشن کا مطالبہ کریں گے لیکن فیصلہ اے پی سی کرے گی ، عوام کے مسائل کاحل حکومت کوگرانے میں ہے توحکومت کوگرانے کا مطالبہ کریں گے ۔

مزید :

قومی -