”ہمیں جانے دو“، فردوس عاشق اعوان کا ن لیگ پر دو بیانیوں میں پھنسنے کا الزام
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ مسلم لیگ ن کاایک ہی بیانیہ ہے کہ ہمیں جانے دو، ن لیگ دو بیانیوں میں پھنس کر رہ گئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ مسلم لیگ ن کا ایک ہی بیانیہ ہے کہ باہر جانے دو ۔ انہوں نے کہا کہ دونوں بیانیوں پر بھائیوں میں ہی اتفاق نہیں ہے ،شہباز شریف اپنے بیانیے سمیت لندن میں ہے جبکہ نواز شریف اپنے بیانیے سمیت جیل میں ہے ۔
ان کا کہنا تھا کہ اس وقت ن لیگ د و بیانیوں میں پھنس گئی ہے ، ووٹ کی حرمت کی آڑ میں نوٹ کو تحفظ کی بات ہورہی ہے ۔