بلوچستان کے سرکاری ملازمین کو تنخواہ کب ملے گی ؟ملازمین کے لیے خوشخبری
کوئٹہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)بلوچستان میں سرکاری ملازمین کے لئے خوشخبری ہے کہ عیدالفطر کی مناسبت سے تنخواہ معمول سے دو روز قبل مل جائے گی۔حکومت بلوچستان محکمہ فنانس نے عید الفطر کے مناسبت سے بلوچستان کے تمام سرکاری ملازمین کو 29 مئی کو تنخواہ دینے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔