پہلا روزہ اور عید کب ہو گی ؟چاند دیکھنے کے معاملے پر وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے بڑا کارنامہ سرانجام دے دیا
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )چاند دیکھنے کے معاملے پر وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے بڑا کارنامہ سر انجام دے دیا ۔نجی نیوز چینل دنیا نیوز کے مطابق وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے ماہرین نے قمری کیلینڈ ر تیار کرلیا ہے جسے دیکھ کر پہلے روز اور عید کے بارے میں 5سال پہلے ہی پتہ چل جائے گا ۔ماہرین کے مطابق قمری کیلینڈر پانچ سال کے لیے تیار کیا گیا ہے جس کا پانچ سال بعد دوبارہ جائزہ لیا جائے گا ۔