جل پری کی شوقین دلہن نے شادی کی تقریب میں کروڑوں روپے سے ایسی چیز بنا ڈالی کہ لوگوں کو آنکھوں پر یقین نہ آئے

جل پری کی شوقین دلہن نے شادی کی تقریب میں کروڑوں روپے سے ایسی چیز بنا ڈالی کہ ...
جل پری کی شوقین دلہن نے شادی کی تقریب میں کروڑوں روپے سے ایسی چیز بنا ڈالی کہ لوگوں کو آنکھوں پر یقین نہ آئے

  


سنگاپور(مانیٹرنگ ڈیسک) شادی کے تقریب کے لیے دولہا دلہن بہترین اور خوبصورت مقام کا انتخاب تو کرتے ہی ہیں لیکن گزشتہ دنوں چینی ارب پتی شخص کی بیٹی نے اپنی شادی کی تقریب کے لیے ایسا اہتمام کر ڈالا کہ دیکھ کر لوگوں کو اپنی آنکھوں پر یقین ہی نہ آئے۔ میل آن لائن کے مطابق ریچل وی نامی یہ لڑکی ’جل پری‘بننے کی شوقین تھی۔ اس سے قبل بھی وہ اپنی سوشل میڈیا پر ایسی تصاویر پوسٹ کرتی تھی جن میں وہ جل پری بنی سوئمنگ پولز میں پیراکی کر رہی ہوتی ہے۔ چنانچہ اس نے اپنی شادی کی تقریب کروڑوں روپے خرچ کرکے پانی کے نیچے ایک ایکویریم بنا ڈالا۔

رپورٹ کے مطابق ریچل وی کی شادی اس کے منگیتر کین کے ساتھ سنگاپور میں ہوئی، جو اس قدر لگژری اور منفرد زیرآب شادی تھی کہ چینل فائیو نے اسے اپنی ڈاکومنٹری میں شامل کیا ہے جس میں امیر لوگوں کی لگژری شادیاں دکھائی جاتی ہیں۔ ریچل اور کین کی شادی کی تقریب میں 600سے زائد مہمان شریک ہوئے اور دلہن نے جل پری جیسا لباس پہن کر اپنے دولہا کے ساتھ فوٹوشوٹ بھی کروایا۔ریچل کی شادی کی تقریب میں انٹری بھی انتہائی منفرد تھی۔ وہ ایک بہت بڑے سائز کے کلیم شیل میں بیٹھ کر تقریب میں آئی اور اس کا دولہاپانی میں تیر کر شیل کے اوپر گیا اور اس کا ڈھکن کھول کر اپنی دلہن کو باہر نکالا اور تقریب میں لے کر آیا۔

مزید : ڈیلی بائیٹس