’میں اُلٹی کر دوں گی‘ خاتون کے دودھ سے بنی شادی کی انگوٹھی دیکھ کر انٹرنیٹ صارفین اُلٹیاں کرنے لگے

’میں اُلٹی کر دوں گی‘ خاتون کے دودھ سے بنی شادی کی انگوٹھی دیکھ کر انٹرنیٹ ...
’میں اُلٹی کر دوں گی‘ خاتون کے دودھ سے بنی شادی کی انگوٹھی دیکھ کر انٹرنیٹ صارفین اُلٹیاں کرنے لگے

  

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) شادی کی انگوٹھی کے طور پر دولہا دلہن خوبصورت ترین انگوٹھی کا انتخاب کرتے ہیں لیکن گزشتہ دنوں ایک امریکی خاتون نے اپنی شادی کی انگوٹھی انٹرنیٹ پر پوسٹ کی جو ایسی چیزوں سے بنی ہوئی تھی کہ دیکھ کر انٹرنیٹ صارفین کو قے آنے لگی۔ میل آن لائن کے مطابق یہ انگوٹھی اس خاتون کے دودھ، اس کے نومولود بیٹے کی ناف سے کٹنے والی ’امبلیکل کورڈ‘ اور انسانی بالوں سے بنی ہوئی تھی جسے دیکھ کر ہی کسی کا بھی جی متلانے لگے۔

اس خاتون نے ایک فیس بک گروپ میں اس انگوٹھی کی تصویر پوسٹ کی اور لکھا کہ ”مجھے اپنی شادی کی اس انگوٹھی سے پیار ہے کیونکہ اس میں جڑا نگینہ میرے دودھ سے بنا ہے۔ اس کے علاوہ اس میں میرے چھوٹے بیٹے کی ناف سے پیدائش کے وقت کاٹا گیا لوتھڑا اور میرے دونوں بیٹوں کے سر کے بال شامل ہیں۔“ اس تصویر پر کمنٹس میں ایک خاتون نے لکھا کہ ”یہ تصویر دیکھ کر مجھے تو الٹی آ گئی۔“ ایک اور خاتون نے لکھا کہ ”میں کافی عرصے سے وزن کم کرنے کی کوشش کر رہی تھی، لگتا ہے اب میں اس میں کامیاب ہو جاﺅں گی کیونکہ اس انگوٹھی کو دیکھنے کے بعد اب کئی دن تک میں کھانا نہیں کھا پاﺅں گی۔“

مزید : ڈیلی بائیٹس