جنسی تعلقات کے ذریعے منتقل ہونے والی بیماری بیٹی سے باپ کو لگ گئی، بیگم چھوڑ کر چلی گئی، لیکن دراصل غلطی کس کی تھی؟ جان کر آپ کو بھی چکر آجائیں گے
نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ میں ایک شخص کو اپنی بیٹی سے جنسی تعلق کے ذریعے منتقل ہونے والی بیماری لگ گئی اور جب اس معاملے سے اس شخص کی بیوی آگاہ ہوئی تو وہ اسے چھوڑ کر چلی گئی لیکن بیماری لاحق ہونے میں باپ کی غلطی تھی یا بیٹی کی؟ اصل معاملہ سن کر آپ بھی ورطہ¿ حیرت میں پڑ جائیں گے۔ دی مرر کے مطابق حقیقت کچھ یہ تھی کہ اس لڑکی نے اپنے باپ کا ریزر استعمال کیا تھا جو بعد ازاں اس کے باپ نے استعمال کر لیا اور جراثیم منتقل ہونے سے وہ ’ہارپس‘ نامی بیماری کا شکار ہو گیا۔
اس لڑکی نے خود یہ واقعہ ویب سائٹ Redditپر سنایا ہے۔ وہ لکھتی ہے کہ میرے ریزر استعمال کرنے کی وجہ سے میرے باپ کو ہارپس نامی بیماری ہوئی، اس نے بہت کہا کہ اس کا کسی اور عورت کے ساتھ کوئی تعلق نہیں لیکن میری ماں نے یقین نہیں کیا اور وہ اسے چھوڑ کر چلی گئی۔ میرے ماں باپ شادی سے پہلے جنسی تعلق قائم کرنے کے سخت خلاف ہیں، چنانچہ اگر میں انہیں بتاتی ہوں کہ اس بیماری کی وجہ میں ہوں تو انہیں معلوم ہو جائے گا کہ میں شادی سے پہلے ہی جنسی تعلق قائم کر چکی ہوں۔ لہٰذا اس سے نیا بکھیڑا شروع ہو جائے گا لیکن اگر نہیں بتاتی تو میرے ماں پہلے ہی میرے باپ کو چھوڑ کر جا چکی ہے اور میرے اصل وجہ نہ بتانے پر وہ کبھی واپس نہیں آئے گی اور دونوں ہمیشہ کے لیے الگ ہو جائیں گے۔ اب میں اس شش وپنچ میں ہوں کہ کیا کروں۔“