’یہ بہت خوبصورت اور سخت جان ہے‘ مردوں کو چھوڑ کر خاتون نے کس چیز سے شادی کرلی؟ جان کر یقین نہ آئے

’یہ بہت خوبصورت اور سخت جان ہے‘ مردوں کو چھوڑ کر خاتون نے کس چیز سے شادی ...
’یہ بہت خوبصورت اور سخت جان ہے‘ مردوں کو چھوڑ کر خاتون نے کس چیز سے شادی کرلی؟ جان کر یقین نہ آئے

  

کنبرا(مانیٹرنگ ڈیسک) مغربی معاشروں میں لوگوں کے بے جان چیزوں سے شادی کرنے کی خبریں گاہے آتی رہتی ہیں جو ہمارے لیے انتہائی حیرت کا باعث ہوتی ہیں۔ اب آسٹریلوی خاتون کے متعلق ایسی ہی حیران کن خبر آ گئی ہے جس نے ایک پل کے ساتھ شادی کر لی ہے۔ میل آن لائن کے مطابق آسٹریلوی شہر سڈنی کی رہائشی جوڈی روز نامی یہ خاتون 2013ءمیں سیاحت کے لیے فرانس گئی اور وہاں فرانسیسی علاقے سیریٹ میں واقعہ ’لی پونت ڈو ڈیابل‘ (Le Pont du Diable)نامی پل کے ساتھ اس کو محبت ہو گئی۔ اس کے بعد وہ کئی بار اس پل سے ملنے فرانس گئی اور اب بالآخر اس نے پل سے شادی ہی کر لی ہے۔

جوڈی روز کا کہنا ہے کہ ”یہ پل بہت طاقتور ، مضبوط اور بہت خوبصورت ہے۔ اس کے ساتھ شادی کرنا ایک خوبصورت احساس ہے۔“ جوڈی روز نے پل کے ساتھ شادی کی انگوٹھی خود بھی پہن رکھی ہے اور پل کو بھی ایک انگوٹھی پہنائی ہے، جسے آپ کہہ سکتے ہیں کہ پل کے ساتھ باندھی ہے۔ اس نے اپنی شادی کے لیے باقاعدہ تقریب کا اہتمام کیا جس میں 14مہمان شریک ہوئے۔ مہمانوں میں قریبی قصبے کے میئر بھی شریک تھے۔واضح رہے کہ یہ پل ’ٹیک ‘ (Tech)نامی دریا پر 14ویں صدی عیسوی میں بنایا گیا تھا جو اب ایک تاریخی اہمیت رکھتا ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس