کیا آپ کو زمین پر اس جگہ کے بارے میں معلوم ہے جو سورج سے بھی 6 گنا زیادہ گرم ہے

کیا آپ کو زمین پر اس جگہ کے بارے میں معلوم ہے جو سورج سے بھی 6 گنا زیادہ گرم ہے
کیا آپ کو زمین پر اس جگہ کے بارے میں معلوم ہے جو سورج سے بھی 6 گنا زیادہ گرم ہے

  

بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک) یہ تو آپ شاید جانتے ہوں کہ دنیا میں سب سے زیادہ گرمی کہاں پڑتی ہے لیکن کیا آپ کو معلوم ہے کہ زمین پر ایک ایسی جگہ بھی ہے جو سورج سے 6گنا زیادہ گرم ہے؟ویب سائٹ انجینئرنگ ڈاٹ کام کے مطابق یہ جگہ کوئی قدرتی مقام نہیں ہے بلکہ چینی سائنسدانوں کا بنایا ہوا ایک ری ایکٹر ہے، جسے مصنوعی سورج کا نام دیا گیا ہے اور اس کی تیاری کا مقصد بھی سورج کا متبادل تلاش کرنا ہے۔ یہ ری ایکٹر اتنی حدت پیدا کرتا ہے جو سورج سے بھی 6گنا زیادہ ہے۔

رپورٹ کے مطابق اس ری ایکٹر میں ایک منٹ میں 5کروڑ کیلون سے زیادہ حرارت پیدا ہوتی ہے جو ہمارے قدرتی سورج کی سطح کے درجہ حرارت سے 6گنا زیادہ ہے۔ چینی سائنسدانوں نے یہ حیران کن کامیابی ٹیکس پیریمنٹل ایڈوانسڈ سپرکنڈکٹنگ ٹوکاماک کہلانے والے تھرمونیوکلیئر فیوژن ری ایکٹر کے ذریعے حاصل کی۔ اس ری ایکٹر میں اسی طریقے سے توانائی پیدا کی جاتی ہے جس طریقے سے سورج میں قدرتی طریقے سے پیدا ہوتی ہے۔ یہ نیوکلیئر ری ایکٹر چین کے صوبے جیانگ ژو میں واقع انسٹیٹیوٹ آف پلازما فزکس میں قائم کیا گیا ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس