اب ن لیگ میں کس کابیانیہ چلے گا ؟ سلیم صافی نے بتادیا
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) تجزیہ کار سلیم صافی نے کہاہے کہ پچھلے کچھ عرصے سے شہبازشریف ڈیل کی کوشش کررہے تھے لیکن ان کی ڈیل پٹ گئی ، افطار ڈنر میں ن لیگ کی شرکت اس بات کی علامت تھی کہ اب ن لیگ میں نواز شریف اور مریم نواز کابیانیہ چلے گا ۔
جیونیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“میں گفتگو کرتے ہوئے سلیم صافی نے کہا کہ پچھلے کچھ عرصے سے شہبازشریف ڈیل کی کوشش کررہے تھے لیکن ان کی ڈیل پٹ گئی ، افطار ڈنر میں ن لیگ کی شرکت اس بات کی علامت تھی کہ اب ن لیگ میں نواز شریف اور مریم نواز کابیانیہ چلے گا ، پیپلز پارٹی میں آصف زرداری پیچھے چلے گئے اور بلاول کو آگے کیا جو بات کی علامت ہے کہ اب پیپلز پارٹی میںبھی بلاول کابیانیہ چلے گا ۔
انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کاافطار ڈنر اس بات کااظہار تھا کہ اپوزیشن جماعتیں بھی مولانا فضل الرحمان کے بیانیے سے متفق ہوگئی ہیں ، اب اگر ن لیگ اور پیپلز پارٹی دھوکہ نہیں دیں اورڈیل کی کوششوں میں نہ لگ جائیں تو یہ حکومت کیلئے پریشانی کی بات ہے ۔