فوادحسن فواد نے چیئر مین نیب کے خلاف کونسا کام کیا تھا کہ معتوب ہوئے ، حفیظ اللہ نیازی نے بڑا دعویٰ کردیا
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کار حفیظ اللہ نیازی نے کہاہے کہ فوادحسن فواد نے جسٹس (ر) جاوید اقبال کے چیئرمین نیب بننے کی مخالفت کی تھی ،ان کاقصور یہ ہے ، آصف زرداری کورعشہ ہے کہ ان کا ہاتھ کانپتا ہے لیکن یہ کہہ رہے تھے کہ ڈر کی وجہ سے آصف زرداری کا ہاتھ کانپ رہاتھا ، اتنا شرمناک انٹرویوجتنا چیئر مین نیب نے دیا میں نے آج تک نہیں دیکھا ۔
جیونیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“میں گفتگو کرتے ہوئے حفیظ اللہ نیازی نے کہا کہ افطار ڈنر سے مجھے کسی تحریک کی توقع نہیں تھی لیکن اس سے جو پورے ملک میں ہلچل مچی ہے ،ا س سے یہی ہونا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ یہ تحریک اب جس جگہ پہنچ چکی ہے ، اس سے پیچھے نہیں ہٹ سکتی ، جس وقت اپوزیشن کا افطار ڈنر ہورہا تھا ، اس وقت عمران خان بھی فنڈ ریزنگ تقریب میں شرکت کررہے تھے لیکن وہ اس موقع پر بھی جب فنڈریزنگ تقریب ہوتی ہے ، سیاسی بات کرنے سے بات نہیں آتے ، اس کامطلب یہ ہے کہ حکومت اپوزیشن کے اکٹھا ہونے سے پریشان ہے ۔
انہوں نے کہا کہ چیئر مین نیب نے جو رویہ اختیار کیا ہے ، یہ جسٹس ثاقب نثار کاتھا کہ فیصلہ کرنے کے بعد عوام میں آکر قسمیں کھاتے تھے کہ یہ کام میں کروں گا ۔ انہوں نے کہا کہ فوادحسن فواد نے جسٹس (ر) جاوید اقبال کے چیئرمین نیب بننے کی مخالفت کی تھی ،ان کاقصور یہ ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ آصف زرداری کورعشہ ہے کہ ان کا ہاتھ کانپتا ہے لیکن یہ کہہ رہے تھے کہ ڈر کی وجہ سے آصف زرداری کا ہاتھ کانپ رہاتھا ، اتنا شرمناک انٹرویوجتنا چیئر مین نیب نے دیا میں نے آج تک نہیں دیکھا ۔