کراچی میں دہشتگرد ی کی بڑی سازش ناکام بنادی گئی

کراچی میں دہشتگرد ی کی بڑی سازش ناکام بنادی گئی
کراچی میں دہشتگرد ی کی بڑی سازش ناکام بنادی گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) حساس اداروں نے کراچی میں دہشتگردی کی بڑی سازش ناکام بنادی ، تین خود کش جیکٹس بر آ مد ، دو دہشت گرفتار کرلئے ۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی میں بڑی دہشت گردی کی بڑی سازش ناکام بنا دی گئی ہے ، حب میں سی ٹی ڈی نے کارروائی کرکے دہشت گردوں کے دو سہولت کار گرفتار کرلئے ۔
حساس اداروں نے دہشتگردوں کے سہولت کاروں سے تین خود کش جیکٹس بر آمد کرلیں، سہولت کار یہ خود کش جیکٹس بلوچستان کے راستے حب لائے تھے اور حب سے یہ جیکٹس کراچی لے جانا چاہتے تھے ۔

مزید :

جرم و انصاف -