”اگر حکومت یہ کام نہ کرسکی تو پھر عوام سڑکوں پر آئیں گے “، حامد میر کا تہلکہ خیز تجزیہ

”اگر حکومت یہ کام نہ کرسکی تو پھر عوام سڑکوں پر آئیں گے “، حامد میر کا تہلکہ ...
”اگر حکومت یہ کام نہ کرسکی تو پھر عوام سڑکوں پر آئیں گے “، حامد میر کا تہلکہ خیز تجزیہ

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)تجزیہ کار حامد میر نے کہاہے کہ جب ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی حکومتیں آئی ایم ایف کے ساتھ ڈیل کرتی تھیں لیکن حالات ایسے برے نہیں ہوتے تھے جو تحریک انصاف کی جانب سے ڈیل کرنے تین چار دن بعد ہوگئے ، حکومت کواس سوال کا جواب عوام کودینا ہوگا ، اگر حکومت عوام کو اس سوال کا جواب نہ دے سکی تو اپوزیشن سڑکوں پر آئے یا نہ آئے لیکن عام آدمی سڑکوں پر آئے گا ۔

جیونیوز کے پروگرام ”آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ“میں گفتگو کرتے ہوئے حامدمیر نے کہا کہ اپوزیشن پارٹیاں ماضی میں آئی ایم ایف کی مدد سے کام کرتی رہی ہیں لیکن ان پارٹیوں نے یہ کبھی نہیں کہا تھا کہ ہم مر جائیں گے لیکن آئی ایم ایف کے پاس نہیں جائیں گے ، یہ بات عمران خان نے کی تھی لیکن وہ آئی ایم ایف کے پاس گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن پر تنقید کرکے مسئلہ حل نہیں ہوگا ، آپ کو بتانا ہوگا کہ جب ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی حکومتیں آئی ایم ایف کے ساتھ ڈیل کرتی تھیں لیکن حالات ایسے برے نہیں ہوتے تھے جو تحریک انصاف کی جانب سے ڈیل کرنے تین چار دن بعد ہوگئے ، حکومت کواس سوال کا جواب عوام کودینا ہوگا ، اگر حکومت عوام کو اس سوال کا جواب نہ دے سکی تو اپوزیشن سڑکوں پر آئے یا نہ آئے لیکن عام آدمی سڑکوں پر نکلے گا ۔

مزید : قومی