کرنٹ اکاﺅنٹ خسارے میں بتدریج کمی ہوگی، معاشی ماہر ڈاکٹر سلمان شاہ کادعویٰ

کرنٹ اکاﺅنٹ خسارے میں بتدریج کمی ہوگی، معاشی ماہر ڈاکٹر سلمان شاہ کادعویٰ
کرنٹ اکاﺅنٹ خسارے میں بتدریج کمی ہوگی، معاشی ماہر ڈاکٹر سلمان شاہ کادعویٰ

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آ ن لائن)سابق مشیر خزانہ ڈاکٹر سلمان شاہ نے کہاہے کہ مارکیٹ کی توقع کے برعکس شرح سود میںکم اضافہ ہواہے ،اس وقت معیشت میں استحکام آچکاہے ، کرنٹ اکاﺅنٹ خسارے میں بتدریج کمی ہوگی۔

دنیا نیوز کے پروگرام ”دنیا کامران خان کے ساتھ‘ ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر سلمان شاہ نے کا کہ مارکیٹ کی توقعات کے برعکس شرح سود میں کم اضافہ ہواہے ، اب ہمارا فوکس معاشی اصلاحات کی جانب ہونا چاہئے ، ایف بی آر اور بجلی کے محکمے میں اصلاحات لانا ہونگی ۔

ان کاکہناتھا کہ اب کرنٹ اکاﺅنٹ خسارے میں بتدریج کمی ہوگی، ٹیکس کانظام شفاف اور کرپشن کوختم کرنا ہوگا ۔ ان کا کہناتھاکہ موجودہ حالات میں اصلاحات ناگزیر ہیں ، مارکیٹ میں زیادہ شرح سودبڑھنے کی توقع کی جارہی تھی ۔

مزید : بزنس