سند ھ میں کورونا متاثرین کی تعداد17ہزار 947 ہو گئی

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن ) آبادی کے لحاظ سے پاکستان کے دوسرے بڑے صوبے سندھ میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد ساڑھے 17 ہزار سے تجاوزکرگئی۔محکمہ صحت سندھ کی جانب سے جاری تازہ اعدادوشمار کے مطابق 706 نئے کیسزرپورٹ ہونے کے بعد صوبے بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 17 ہزار 947 ہوگئی۔
محکمہ صحت سندھ کے مطابق آبادی کے لحاظ سے پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں کورونا کیسز کی تعداد ساڑھے 13 ہزار سے تجاوزکرگئی۔ کراچی میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 13 ہزار 896 تک پہنچ گئی۔محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ کراچی میں کورونا وائرس کے 608 نئےکیسز رپورٹ ہوئے۔ کراچی میں پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے باعث مزید 14 افراد جاں بحق ہو گئے۔ کراچی میں کورونا سے اموات کی تعداد 248 ہوگئی ہے۔