کورونا وائرس سے 15جون تک 4676اموات کا خدشہ، وزیراعلیٰ سندھ

کورونا وائرس سے 15جون تک 4676اموات کا خدشہ، وزیراعلیٰ سندھ

  

کراچی(این این آئی)وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ کورونا وائرس سے 15جون تک 4676 اموات کا خدشہ ہے، دوسرا اندازہ ہے کہ 15جون تک کورونا سے2544 ہلاکتیں ہوسکتی ہیں جب کہ ایک اندازہ یہ بھی کہ کورونا سے 15جون تک 3726اموات ہوں گی۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلی سندھ نے کہا کہ ہمیں وفاقی حکومت کے کچھ فیصلوں پر اعتراضات تھے مگر وفاقی حکومت جو کچھ کہہ رہی ہے ہم وہی کر رہے ہیں۔ سندھ حکومت کی وفاق سے کوئی ناراضگی نہیں ہے۔وزیراعلی سندھ نے بتایا کہ این ڈی ایم اے نے ہمیں طبی آلات مہیاکیے ہیں، سندھ حکومت نے کوروناکے پہلے کیس سے ہی اقدامات شروع کردیے تھے ہم نے کوروناکے دوران بہت غلطیاں کی ہیں ان سے سیکھناچاہئے لیکن سب نے اعتراف کیا کہ لاک ڈاؤن سے بہت فائدہ ہوا مگر اب یہ کہناکہ لاک ڈاؤن سے نقصان ہواہے یہ درست نہیں، لاک ڈاؤن میں نرمی ہونے سے کوروناکیسزمیں اضافہ ہوا، ہوسکتاہے شاپنگ مالزاورٹرانسپورٹ کھل جائے لیکن عوام سے اپیل ہے گھروں سے بغیرضرورت نہ نکلیں۔

مراد علی شاہ

مزید :

علاقائی -