صوبائی دارالحکومت: ڈکیتی، چوری، راہزنی کی وارداتیں، شہری لاکھوں کے مال وزر سے محروم

صوبائی دارالحکومت: ڈکیتی، چوری، راہزنی کی وارداتیں، شہری لاکھوں کے مال وزر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کرائم رپورٹر) صوبائی دارالحکومت میں مختلف مقامات پر ڈکیتی۔چوری اور راہزنی کے وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیت کی نقدی۔زیوارات اور قیمتی اشیا سے محروم کر دیے گئے تفصیلات کے مطابق ستوکتلہ کے علاقے میں مسلح ڈاکو عباس علی کے گھر گھس کر اسلحہ کے زور پر اہلخانہ کو یرغمال بنا کر 7لاکھ20 کی نقدی۔زیورات و دیگر اشیا لوٹ کر فرار ہوگئے۔گرین ٹاون کے علاقے میں مسلح ڈاکو شفیق کے گھر میں گھس کر اسلحہ کے زور پر 5لاکھ 15ہزار روپے کی نقدی۔پرائز بانڈ اور طلائی زیورات لوٹ کر لئے گئے،گجر پورہ میں ڈآکووں نے اختر سے 3 لاکھ مالیت کی نقدی و موبائل فون،ڈیفنس میں ڈاکووں نے زبیر و فیملی سے 6 لاکھ مالیت کی نقدی و طلائی زیورات و موبائل فون،لاری اڈہ ڈاکوؤں نے شہزاد سے 2 لاکھ کی نقدی و موبائل فون، نولکھا کے علاقے میں موٹر سائیکل سوار ڈاکو اکبر اور فیملی سے2لاکھ 40ہزار کی نقدی و زیوارات۔ سول لائنز کے علاقے سے فیاض اور فیملی سے 1لاکھ 35ہزار نقدی و زیورات۔شادباغ میں زین سے موٹر سائیکل سوار ڈاکو گن پوائنٹ پر 65ہزار۔نواں کوٹ میں جاوید سے گن پوائنٹ پر34ہزار نقدی موبائل فون اور اسلام پورہ سے گن پوائنٹ پر ماجد سے20ہزار نقدی اور موبائل فون لوٹ کر فرار ہوگئے،ہڈیارہ ڈاکوؤں نے جمیل سے 2 لاکھ کی نقدی و موبائل فون باغبانپورہ میں شاہد سے 4 لاکھ کی نقدی و موبائل فون چھین لیا گیا، چور ہربنس پورہ،ڈیفنس، باغبانپورہ اور لیاقت آباد سے گاڑیاں جبکہ لٹن روڈ۔ساندہ اور فیکٹری ایریا،ساندہ سے موٹر سائیکلیں چوری کر کے فرار ہو گئے۔

مزید :

علاقائی -